پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان نے ملک آزاد اعوان کو پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ اور یورپ کا کوارڈینیٹر برائے سوشل میڈیا مقرر کردیا ‘ نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ملک آزاد اعوان کو پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ اور یورپ کا کوارڈینیٹر برائے سوشل میڈیا مقرر کردیا ہے اس سلسلے میں پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹیریٹ سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ملک آزاد اعوان کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئرلینڈ اور یورپ میں پارٹی کی تشہیری مہم کو سوشل میڈیا کے ذریعے تیز تر کریں اوریورپ میںپارٹی کو فعال بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں

متعلقہ عنوان :