کراچی:پولیوکے قطرے پینے سے2ماہ کابچہ دم توڑگیا

ہیلتھ ورکرخاتون نے گھرآکرقطرے پلائے،قطرے پینے کے5منٹ بعدپوتے کے منہ سے جھاگ آناشروع ہوگئی،داداکامئوقف، ورثاء کا جناح ہسپتال کے باہراحتجاجی مظاہرہ ،بچے کی موت کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ڈاکٹرسیمی جمالی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 جنوری 2017 16:17

کراچی:پولیوکے قطرے پینے سے2ماہ کابچہ دم توڑگیا

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جنوری2017ء) :کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیوکے قطرے پینے سے 2ماہ کابچہ دم توڑ گیا،بچے کوپولیو کے قطرے ہیلتھ ورکرخاتون نے گھرآکرپلائے۔تفصیلات کے مطابق بچے کے قرثاء نے الزام عائد کیاہے کہ بچے کی موت پولیوقطرے پینے سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

داداکاکہناہے کہ قطرے پینے کے 5منٹ بعدپوتے کے منہ سے جھاگ آناشروع ہوگئی۔بچے کے ورثاء نے جناح ہسپتال کے باہراحتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔بچے کادادالاش کے ہمراہ جناح ہسپتال پہنچ گیا۔جناح ہسپتال کے ڈاکٹرسیمی جمالی نے بتایاکہ بچے کی موت کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔بچے کومردہ حالت میں ہسپتال لایاگیاتھا۔ڈاکٹرسیمی کاکہناہے کہ والدین نے پوسٹمارٹم کروانے سے انکارکردیا۔

متعلقہ عنوان :