شام،القاعدہ کے تربیتی کیمپ پر امریکی فضائی حملے میں100 سے زائد عسکریت پسند ہلاک

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:34

واشنگٹن /دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) شام کے صوبے ادلیب میں القاعدہ کے تربیتی کیمپ پرامریکی فضائی حملے میں 100 سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے صوبے ادلیب میںامریکی طیاروں نے القاعدہ کے تربیتی کیمپ کو نشانہ بنایا ہے جس میں 100 سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ پینٹاگون کے ترجمان کیپٹن جیف ڈیوس نے ایک بیان میں کہاکہ یہ کیمپ2013 سے کام کررہاتھا۔ امریکی ایئرفورس کے بی 52بمبار طیارے اورڈرون طیاروں نے القاعدہ کے تربیتی کیمپ پر 14گائیڈڈ بم گرائے ۔امریکہ کی زیرکمان اتحادی فوج دولت اسلامیہ گروپ کے جنگجوئوں کو شام سے بے دخل کرنے کیلئے فضائی حملے اورمقامی فوج کی مدد کررہی ہے۔