اقوام متحدہ کی داعش کی جانب سے شام میں رومن ایمفی تھیئٹر کے ستونوں کو تباہ کرنے کی شدید مذمت

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:34

نیویارک /دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے داعش کی جانب سے شام کے قدیمی و تاریخی شہر پالمیرا کے رومن ایمفی تھیئٹر کے ستونوں کو تباہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جنگی جرم قرار دیا ہے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے قدیمی و تاریخی شہر پالمیرا کے رومن ایمفی تھیئٹر کے ستونوں کو تباہ کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

یہ تباہی دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے کی تھی۔ عالمی ادارے کی ثقافتی تنظیم یونیسکو نے اِس تباہی کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔ شام کے آثار قدیمہ کے محکمے کے سربراہ مامون عبدالکریم نے پالمیرا کے ایک اہم حصے کی تباہی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اب ٹیٹرا پائلون کے سولہ میں سے بارہ ستونوں کا ملبہ ان کے درمیان واقع پلیٹ فارم پر گرا پڑا ہے اور صرف چار ستون تباہی سے بچ گئے ہیں۔ پالمیرا پر اسلامک اسٹیٹ نے دوبارہ قبضہ گزشتہ برس دسمبر میں کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :