احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم کے خلاف کرپشن کے ایک ریفرنس میں گواہ پرجرح مکمل ،مزیدسماعت 28جنوری تک ملتوی

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم کے خلاف کرپشن کے ایک ریفرنس میں گواہ پرجرح مکمل کرلی سماعت 28جنوری تک ملتوی ،تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت نے سابق وفاقی مشیرڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف نجی یونیورسٹی کے لیے غیرقانونی زمین الاٹ کرکے خزانے کواربوںروپے نقصان پہنچانے کے متعلق نیب کے ریفرنس کی سماعت کی جس میں ڈاکٹرعاصم حسین کے وکیل عامررضانقوی نے مقدمہ کے ایک گواہ پرجرح کی اورعدالت کوبتایاکہ تفتیشی آفیسرنے گواہوںسے دھوس دھمکیوںکے ذریعے اپنی مرضی کے بیانات لیے مذکورہ ریفرنس بدنیتی پرمبنی ہے ڈاکٹرعاصم کواب تک صفائی کاموقہ نہیں دیاگیاجرح مکمل ہونے پرعدالت نے سماعت 28جنوری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :