بار کونسل کے نئے وائس چیئرمین کاانتخاب : شیخ احسن بھون 22میں سے 12ووٹ لے کر وائس چیئرمین منتخب

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) پاکستان بار کونسل کے نئے وائس چیئرمین کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے ،عاصمہ جہانگیر گروپ کے شیخ احسن بھون 22میں سے 12ووٹ لے کر وائس چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان بار کونسل کے وائس چیئر میں کے الیکشن پاکستان بار کونسل کے دفتر سپریم کورٹ میں چیئرمین پاکستان بار کونسل اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی نگرنی میں ہوئے ،الیکشن میں کل 22ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا ہے ،الیکشن کا مرحلہ پر امن طریقے سے مکمل ہوا ہے الیکشن نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے شیخ احسن بھون 22میں سے 12ووٹ لے کر پاکستان بار کونسل کے وائس چیئر مین منتخب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل حامد خان گروپ کے شعیب شاہین نے دس ووٹ لیے ہیں ۔