حکومت نے سو دی نظا م کے خا تمہ کیلئے قا نو ن سا زی کی ،تحریک ختم نبوت مضمو ن کو کورس میں شامل کیا،اسد قیصر

ایم ایم اے نے اسلام کے نا م پر ووٹ لیا مگر اسلا م کیلئے کو ئی کا م نہ کر سکی اور مشرف کے ساتھ مک مکا کیا، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:26

حکومت نے سو دی نظا م کے خا تمہ کیلئے قا نو ن سا زی کی ،تحریک ختم نبوت ..
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) سپیکر صو با ئی اسمبلی خیبر پختونخواسد قیصر نے کہا ہے کہ ہما ری حکومت نے سو دی نظا م کے خا تمہ کے لئے قا نو ن سا زی کے علاوہ تحریک ختم نبوت مضمو ن کو کورس میں شامل کیا ،حضرت عمر فا رو ق اعظمؓ کی شہادت کے دن سرکاری چھٹی کی منظور ی دی اور نر سری سے پا نچویں تک نا ظرہ پرقر آ ن پا ک اور چھٹی کے بعد تر جمہ پر قر آ ن پا ک کو کو رس میں شامل کر کے اسلام سے سچی محبت کا ثبو ت دیا جبکہ اسکے مقا بلے میں ایم ایم اے نے اسلام کے نا م پر ووٹ لیا لیکن اسلا م کے لئے کو ئی کا م نہ کر سکی اور مشرف کے ساتھ مک مکا کیا ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے موضع شیخ ڈھیری اور قبل ازیں تورڈھیر میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جس میں تورڈھیر کے معروف شخصیت قیصر شاہ ایڈوکیٹ نے خاندان اور دوستوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کاا علان کیا سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ سی پیک میں صو بے کے حقو ق کے لئے پی ٹی آ ئی نے جو تحریک شروع کی تھی اسی تحریک کی بدو لت عمرا ن خا ن کے ایک ہی جلسہ سے و فا قی حکو مت نے گھٹنے ٹیک دئے اور انھوں نے سی پیک منصو بے میںضلع صوابی کے کر نل شیر خا ن انٹر چینج پر انڈ سٹریل اسٹیٹ کی منظور ی دیدی جبکہ پشاور نو شہرہ چا ر سدہ اور صوابی کے لئے ریلوے ٹر یک بھی منظور کر دیا گیا جس سے عوام کو روز گار کی فرا ہمی کے موا قع میسر ہو نگے اور ان منصو بوں کی تکمیل سے عوام کا مستقبل روشن ہو جا ئیگا پی ٹی آ ئی کی حکومت میں صو بہ تعمیر و ترقی کی را ہ گا مزن ہوا جبکہ اے این پی نے ووٹ لیا اور صو بے میں بے تحاشہ کرپشن کی اورایزی لو ڈ اور ایس ایم ایس کے ذریعے بھر پور کرپشن کی اور انکے دور میں نو کریوں اور ٹینڈ روں کے لئے اپنا اپنا ریٹ ہو تا تھا جبکہ مسلم لیگ ن کے نوز شریف کے سا بقہ دور میں گدو ن کی مرا عا ت کا خا تمہ ہوا اور انڈسٹریل اسٹیٹ کو قبر ستا ن بنا یا گیا اور غا زی برو تھا منظور کر کے سا رہ پا نی پنجا ب کو متقل کیا اور اے این پی نے صو ابی کے عوام سے اپنے دو سرے گھر کے نعرے پر ووٹ لیا اور صوابی کو محرو میوں کا شکا ر بنا یا اور اپنے دور میں صوابی کو صرف عشر و زکوٰة اور جیل خا نہ جا ت کی و زارت دی اور اپنے دور کے آ خر میں جو یو نیو ر سٹی منظو ری کی اسکے لئے کو ئی فنڈز نہ دیا جسکے لئے ہما ری حکومت نے فنڈز فرا ہم کئے ور نہ یو نیو رسٹی سٹا ف کی تنخوا ہوں کے لئے رقم کا بند و بست نہ تھااور پی ٹی آ ئی کی حکو مت نے ضلع صوابی کے عوام کو بڑی عزت دیکرانھیں سپیکربنا یا شہرا م خا ن کو سینئر وزارت دی اور ایک سینیٹر دیا اور صوابی میں ار بو ں رو پے کی تعمیر و ترقی کے منصو بے مکمل کئے اور اسی وجہ سے پی ٹی آ ئی نے تبد یلی لا نے کے جو وعدے کئے تھے اپنے وعدوں کو پو را کیا اور صو بے میں ایک بڑی تبد یلی لا ئی انھوں نے مزید کہا کہ انھوں نے صوابی کے سو ئی گیس سے محرو م علا قوں کو گیس کی فرا ہمی کے لئی5 کروڑ رو پے کی رقم جمع کی ہے لیکن وفا قی حکومت منظو ری نہیں دے رہی اسلئے ضلع صوابی کے مسلم لیگی اپنی حکومت سے منظو ری لے آ ئیں جسکے لئے ہم مزید فنڈز بھی دینگے اور اسکا افتتاح بھی مسلم لیگی خود کر دیں لیکن اسکے لئے اپنی حکومت سے صرف منظو ری لے آ ئیں انھوں نے کہا کہ پی ٹی آ ئی عوام کی پا ر ٹی ہے اور ہما ری جما عت اپنے بچوں کے مستقبل کی بہتری کے لئے مزید کا م کریگیسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اس صوبے کی عوام کو کسی نے پختونولی اور کسی نے اسلام کے نام پرووٹ لے کر دھوکہ دیا گیا لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے فرسودہ سیاست کا خاتمہ کرکے بہتر طرز حکمرانی کے ذریعے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔

نئے کارکنان پی ٹی آئی اور چیئرمین عمران خان کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں ۔انہوں نے کہا کہ صوابی کو دوسرا گھر کہنے والوں نے اپنے دور حکومت میں صوابی کو کوئی بڑا منصوبہ نہیں دیا بلکہ دونوںہاتھوں سے سرکاری خزانے کو لوٹتے رہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے صوابی کی تاریخ میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں جن کی تکمیل سے علاقے کا نقشہ بدل رہا ہے۔

تورڈھیر کے عوام کے دیرینہ مطالبات کے حوالے سے سپیکر نے کہاکہ پورے علاقے میں بغیر کسی سیاسی اختلاف اور امتیاز کے ترقیاتی منصوبوں پر کاپ ہو رہا ہے۔سپیکر نے کہ کہا کہ 13 کلومیٹر الہ ڈھیر روڈ پر آئندہ چند ماہ میں کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔انہوں نے علاقے کے لئے شمسی ٹیوب ویل اور ٹرانسفارمر کی فوری تنصیب کا اعلان کیا اور کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ آئندہ انتخابات سے قبل علاقے کے تمام مسائل حل کر دیئے جائیں جن کے لئے وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :