پیٹرول پمپس پر اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب، پی ایس او اورالائیڈ بینک میں معاہدہ

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) پی ایس او اور الائیڈ بینک نے پی ایس او اسٹیشنوں پر اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب کیلئے معاہدہ کرلیا،معاہدے کے تحت پی ایس او کے اسٹیشنوں پر اے ٹی ایم مشینیں نصب کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل نے ملک بھر میں پی ایس او کے اسٹیشنوں پر اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب کے لیے نجی بینک سے معاہدہ کرلیا ہے۔

معاہدے کے تحت ملک بھر میں پی ایس او کے اسٹیشنوں پر اے ٹی ایم مشینیں نصب کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اس معاہدے سے عوامی سہولت کی فراہمی بھی ممکن ہوسکے گی۔ معاہدے کی تقریب کے موقع پر پی ایس او کے ایم ڈی شیخ عمران الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس او اسٹیشنوں پر اے ٹی ایم کی دستیابی سے ہمارے مشترکہ صارفین کو ایک ہی چھت تلے بہترین سہولت فراہم ہوگی۔ ہم اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیے مسلسل سرگرم ِ عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ صارفین کی ضروریات پوری کرنے اور جدید ترین بینکاری مصنوعات اور خدمات کی فراہمی کے لیے پی ایس او کے اسٹیشنوں پر قائم اے ٹی ایم اور برانچ لیس بینکاری مراکز کو بروئے کار لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :