’’ معتدل مکالمہ اور پیغام امن ‘‘ کے موضوع پر دو روزہ عالمی کانفرنس کل شروع ہو گی

صدارت صدر ممنون حسین ،سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی مہمان خصوصی ہونگے

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) مرکزی جمعیت اہلحدیث ،رابطہ عالم اسلام ،فاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی سرپرستی میں ’’ معتدل مکالمہ اور پیغام امن ‘‘ کے موضوع پر 22اور 23جنوری کو پاک چائنا سنٹر میں دو روزہ عالمی کانفرنس منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کا افتتاحی سیشن کل ( اتوار ) صبح 11بجے ہو گا جس کی صدارت صدر مملکت ممنون حسین کریں گے جبکہ سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی مہمان خصوصی ہوں گے ۔

اس موقع پر چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ ظفر الحق ، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری، سربراہ جمعیت علماء اسلام (س) مولانا سمیع الحق ، شاہ ایس نورانی ، فضل الرحمن خلیل اور دیگر مذہبی جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :