سعود ی عرب اور پاکستان میں بم دھماکوں اور خود کش حملوں کی سازشیں مسلم امہ کو غور وفکر کی دعوت دے رہی ہیں‘ پاکستان علماء کونسل

پاراچنار میں اور جدہ میں خود کش حملہ کرنے والے انسانیت ،اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہیں،انتہاپسند اور دہشت گردتنظیموں کیخلاف عسکری اورفکری اتحاد کو عملی شکل دینی ہوگی‘طاہر محمود اشرفی ،مولانا ایوب صفدر،مولانا عبد الکریم ندیم،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا اسعد زکریا

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) سعود ی عرب اور پاکستان میں بم دھماکوں اور خود کش حملوں کی سازشیں مسلم امہ کو غور وفکر کی دعوت دے رہی ہیں،پاراچنار میں اور جدہ میں خود کش حملہ کرنے والے انسانیت ،اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہیں،انتہاپسند اور دہشت گردتنظیموں کیخلاف عسکری اورفکری اتحاد کو عملی شکل دینی ہوگی۔یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ،مولانا ایوب صفدر،مولانا عبد الکریم ندیم،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا اسعد زکریا نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور انتہاپسند تنظیموں کی سرپرستی کرنے والی قوتیں شام،عراق،لیبیا کے بعد سعودی عرب اور پاکستان کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں لیکن مسلم امہ کو متحد ہوکر ان کا مقابلہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کیخلاف بنائے جانے والے عسکری اتحاد کی طرح فکری اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔پاکستان علماء کونسل عالم اسلام کی دیگر تحریکوں کے ساتھ مل کر اس پر غور وفکر کررہی ہے۔

پاکستان علماء کونسل کے قائدین نے سپہ سالار قوم جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے سعودی عرب کے دفاع اور امن کو پاکستان کا دفاع اور امن قراردینے کے بیان کو قابل تحسین اور قومی امنگوں کا ترجمان قراردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ارض حرمین الشریفین کا دفاع اور سلامتی ہر مسلمان پر فرض ہے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سعودی عرب کے سلامتی کے اداروںنے پاکستان کے سلامتی کے اداروں کی طرح دہشت گردوں کے منصوبوں کو ناکام بنایا ہے لیکن جب بھی سعودی قیادت دفاع ارض حرمین الشریفین کے سلسلہ میں پاکستانی فوج اور عوام کا تعاون چاہے پاکستانی قوم ،فوج سربکف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ پاراچنار کے مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :