چیف آف آرمی سٹاف کی پارا چنار بم دھماکہ کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنیکی ہدایت

دہشت گرد دوبارہ طاقت حاصل کرنے کی کوششوں میں کامیاب نہیں ہونگے،جنرل قمر جاوید باجوہ

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:18

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارا چنار بم دھماکہ کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد دوبارہ طاقت حاصل کرنے کی کوششوں میں کامیاب نہیں ہونگے۔۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارا چنار بم دھماکے میں زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد دوبارہ طاقت حاصل کرنے کی کوششوں میں کامیاب نہیں ہونگے۔

درایں اثنا آ ئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ پارا چنار بم دھماکے میں 20 افراد شہد اور 30زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی انہیں آرمی کے ہیلی کاپٹروں کے زریعے سی ایم ایچ اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔آرمی اور فرنٹیئر کور ریلیف اور ریسکیو آپریشنز میں مصروف ہیں۔