چین میں آئندہ ہفتے 9.22بلین ڈالر مالیت کے مقفل حصص قابل لین دین ہو جائیں گے

غیر مقفل کئے جانیوالے حصص میں چین کی جہاز ساز کمپنی کے حصص کی تعداد سب سے زیادہ ہو گی

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:14

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) آئندہ ہفتے شنگھائی اور شین جین سٹاک ایکس چینجوں میں 63.28بلین یوآ ن (9.22بلین امریکی ڈالر ) مالیت کے مقفل حصص لین دین کے قابل ہو جائیں گے ، مالیاتی معلومات فراہم کرنے والے ادارے رائل فلش انفارمیشن کے مطابق چالیس کمپنیوں کے قریباً چار بلین حصص 23جنوری سے 26جنوری تک قابل لین دین ہو جائیں گے ، یہ رواں ہفتے غیر مقفل کئے جانیوالے 24.

(جاری ہے)

3بلین یوآن سے زیادہ ہیں ، چینی جہاز ساز کمپنی چائنا شپ بلڈنگ انڈسٹری کمپنی لمٹیڈ کے 404ملین حصص غیر مقفل ہونگے ، یہ آئندہ ہفتے مارکیٹ میں چھانے والا سب سے بڑا گروپ ہو گا ، چینی مارکیٹ کے قوانین کے تحت اہم حصص داروں کو اپنے حصص فروخت کرنیکی اجازت دینے سے قبل ایک سے دو سال انتظار کرنا پڑتا ہے ، چینی سٹاکس جمعہ اضافہ پر بند ہوئے ، بنچ مارک شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.7فیصد کے اضافے سے 3123.14پوائنٹس ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :