جنوبی مغربی چین میں 1700سے زائد فائرفائٹرز جنگلات بھڑکنے والی آگ پر قابو پان کی کوشش کررہے ہیں

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:14

کن منگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) ایک ہزار سات سو سے زائد آگ بجھانے والے عملے کے ارکان جنوب مغربی چین کے صوبہ ینان گذشتہ 24گھنٹے سے بھڑکنے والی جنگلات کی آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں ۔یہ بات حکومتی اہلکاروں نے ہفتے کو بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

کائونٹی حکومت کے ترجمان کے مطابق یہ آگ یولانگ کائونٹی کے شٹو قصبہ کے موضع لجو کے قریب جمعرات کو بعد دوپہر قریباً 2:40 پر دیکھی گئی ۔ترجمان نے کہا کہ ایک مکان آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا تا ہم ہفتے کو بعد دوپہر دو بجے تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ، آگ بجھانے والے عملے کے ارکان نے فوجی سویلین شامل ہیں اور ہیلی کاپٹر روانہ کئے جارہے ہیں ، آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :