پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی فوجی چندوبابو لال چوہان کو بھارت کے حوالے کردیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے طورپر بھارتی فوجی چندوبابو لال چوہان کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا،بھارتی فوجی کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔ہفتہ کو ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی فوجی چندوبابولال چوہان کو جذبہ خیرسگالی کے طور پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی فوجی کودوپہر ڈھائی بجے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا۔دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی فوجی کو واپس جانے کیلئے قائل کیا،پاکستان نے چندوبابولال کو مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کا مشورہ دیا،پاکستان پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتاہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ پاکستان کی علاقائی امن،سلامتی کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے

متعلقہ عنوان :