ڈونلڈٹرمپ نے مسلمانوں اور اپنے ہمسایہ ممالک کیخلاف اعلان جنگ کردیا ، مدت پوری نہیں کرسکیں گے، جاوید ہاشمی

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:14

ڈونلڈٹرمپ نے مسلمانوں اور اپنے ہمسایہ ممالک کیخلاف اعلان جنگ کردیا ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے خطاب پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا خطاب اس بات کا مظہر ہے کہ وہ اپنی مدت پوری نہیں کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

ڈونلڈٹرمپ نے مسلمانوں اور اپنے ہمسایہ ممالک کیخلاف اعلان جنگ کردیا ہے۔میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نومنتخب امریکی صدرکے خطاب سے لگتا ہے کہ امریکاآج سے سیاسی طورپرتقسیم ہوگیاہے اور بہت جلداپناوجودکھودے گا۔

متعلقہ عنوان :