Live Updates

چند متلاشی روزگار اور جھوٹے لوگ عوام کو گمراہ اور عدالت عظمی کو دبا ؤمیں نہیں لا سکتے، نواز شریف کا نام پانامہ پیپرز میں موجود نہیں،عمران خان اور ان کے حواریوں کا ھر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،وزیراعظم کے معاون خصوصی سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کابیان

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ چند متلاشی روزگار اور جھوٹے لوگ عوام کو گمراہ اور عدالت عظمی کو دباؤ میں نہیں لا سکتے۔ نواز شریف کا نام پانامہ پیپرز میں موجود نہیں- عمران خان اور ان کے حواریوں کا ھر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے بیان میں انھوںنے کہاکہ نواز شریف کی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے سیاسی اور قانونی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

عمران خان جانتے ہیں کہ نواز شریف کے ھوتے ھوئے ان کا چراغ نہیں جل سکتا۔ عمران خان کردار کشی کرنے کے ماھر ھیں۔ ان کے جھوٹے الزامات سن کر آ کاش وانی ریڈیو انڈیا کا 1965 کا کردار یاد آتا ھے۔ نواز شریف ایک سچے اور کھرے سیاستدان ھیں ۔ نواز شریف کی سیاست کا ھر باب سچائی پر مبنی ھے اور اس باب کا ایک ایک صفحہ پاکستان اور عوام کی خدمت کا گواہہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات