Live Updates

چند روز گار کے متلاشی اور جھوٹے لوگ عوام کو گمراہ اور عدالت عظمیٰ کو دبائو میں نہیں لا سکتے، عمران خان اور انکے حواریوں کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ، نواز شریف سچے اور کھرے سیاست دان ہیں جن کی سیاست کا ہر باب سچائی پرمبنی ہے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی کا بیان

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:14

اسلام آباد ۔ 21 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہاہے کہ چند روز گار کے متلاشی اور جھوٹے لوگ عوام کو گمراہ اور عدالت عظمیٰ کو دبائو میں نہیں لا سکتے۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کا نام پانامہ پیپرز میں موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور انکے حواریوں کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی بے گناہی کو ثابت کرنے کیلئے سیاسی اور قانونی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، عمران خان کو یہ بات اچھی طرح معلوم ہے کہ نواز شریف کے ہوتے ہوئے انکا چراغ نہیں جل سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کردار کشی کرنے ماہر ہیں اور انکے جھوٹے الزامات سن کر آکاش وانی ریڈیو انڈیا کا 1965ء کا کردار یاد آ جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک سچے اور کھرے سیاست دان ہیں جن کی سیاست کا ہر باب سچائی پرمبنی ہے، اس باب کا ایک ایک صفحہ پاکستان اور عوام کی خدمت کا گواہ ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات