سوئی گیس فراہمی کے حوالے سے اخباری بیانات نہیں بلکہ زمین پر عملی کام شروع کیاجائے ‘ شہریوں کو محض جھوٹے دعوئوں کی بنیاد پر بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا‘ سوئی گیس ، پانی ،بجلی ، تعلیم صحت سمیت دیگر تمام بنیادی سہولیات دی جائیں

تحفظ حقوق کمیٹی میرپور کے رہنمائوں رضوان کرامت ‘ راشد محمود‘آفاقی بھٹی ‘ امجد نومی و دیگر کا مشترکہ بیان

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:12

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) سوئی گیس فراہمی کے حوالے سے اخباری بیانات نہیں بلکہ زمین پر عملی کام شروع کیاجائے ۔ شہریوں کو محض جھوٹے دعوئوں کی بنیاد پر بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا ۔ سوئی گیس ، پانی ،بجلی ، تعلیم صحت سمیت دیگر تمام بنیادی سہولیات دی جائیں ۔ ان خیالات کااظہار تحفظ حقوق کمیٹی میرپور کے رہنمائوں رضوان کرامت ، راشد محمود ایڈووکیٹ، آفاقی بھٹی ، امجد نومی ، قاسم علی ، شبیر احمد بھٹی ، صغیر احمد ،سجاد حسین ، اسد محمود ، ناظم حسین ، طالب حسین ، عامر اسلم ، محسن راشد ، ساجد محمود سمیت دیگر نے مہر سٹریٹ میاں محمد ٹائون نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرپور کے لوگ اپنے ساتھ کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کے منتظر ہیں منگلا ڈیم بنتے وقت 1965ء میں شہریوں کو شہری حقوق مہیا کرنے کیلئے خواب دکھائے گئے لیکن 50سالوں میں پورے شہر کا ایک بھی مسئلہ حل نہیںکیا گیا ۔

(جاری ہے)

آج شہری اپنے بنیادی حقوق کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں ۔ تو حکمرانوں اخباری دعوئوں میں دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے دعوے کر رہے ہیں ۔

عوام علاقہ نے کہا کہ حکومت اخباری دعوئوں سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرتے ہوئے شہر میں سوئی گیس فراہمی کیلئے سنگ بنیاد رکھاجائے اور کام کا آغاز کیاجائے ۔ انہوںنے کہا کہ 3فروری کو میاں محمد ٹائون کے عوام سوئی گیس کے مطالبے کے حق میں سڑکوں پر آئیں گے جھوٹے دعوئوں اور اعلانات کو بے نقاب کرینگے ۔ اس موقع پر شرکاء کو THCے تلقین کی کہ 3فروری کو بھرپور اندازمیں شرکت یقینی بنائیں اور اپنے اوپر بیتے جانے والے ظلم و جبر سے نفرت کااظہار کرتے ہوئے اپنا کردارادا کریں ۔ سٹریٹ کمیٹی کی حلف برداری بھی کی گئی سٹریٹ کمیٹی کے شرکاء نے کہا کہ ہم اپنی شرکت بھرپور انداز میں یقینی بنائیں گے اور مکمل انداز میں تحفظ حقوق کمیٹی میرپور کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :