پاک فوج کاشاندارکارنامہ:بھارتی فوجی کوتحائف کیساتھ بھارت کے حوالے کردیا

بھارتی فوجی کوواہگہ بارڈرپر بی ایس ایف کےحوالے کیاگیا،بھارتی فوجی کی واپسی کافیصلہ انسانی بنیادوں پرکیاگیا۔میڈیا رپورٹس

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 جنوری 2017 15:27

پاک فوج کاشاندارکارنامہ:بھارتی فوجی کوتحائف کیساتھ بھارت کے حوالے ..

لاہور (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2017ء) پاک فوج نے سرحد پارکرنے والے بھارتی فوجی اہلکارکوشاندار اندازمیں بھارتی حکام کے حوالے کرکے دنیا میں انسانی حقوق کی ایک نئی مثال قائم کردی،بھارتی اہلکارکوواہگہ کے راستے قیمتی تحائف کے ساتھ روانہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کے نارواسلوک سے تنگ آکرسرحد پارکرکے پاکستان آنے والے بھارتی فوجی کودشمن ملک کافوجی سمجھ کرجاسوس قرار نہیں دیاگیا،جبکہ بھارت میں غلطی سے سرحد پارکرنے والے پاکستانیوں کے ساتھ ہمیشہ اسی طرح کاسلوک کیاجاتا ہے کہ انہیں فوری ایجنٹ یاجاسوس قرار دے کرقید کرلیاجاتاہے۔

لیکن پاک فوج نے اس کے برعکس انسانی حقوق کی ایک مثال قائم کرتے ہوئے بھارتی فوجی چندو لال چوہان کوشاندار انداز میں تحائف دے کربھارتی حکام کے حوالے کیاگیا۔بھارتی فوجی کو واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف کے حوالے کیا گیا۔ بھارتی فوجی کی واپسی کا فیصلہ انسانی بنیادوں پر کیا گیا۔۔۔ ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :