میو ہسپتال میں غیر رجسٹرڈ سٹنٹس ڈالے جانے کے معاملے بارے ایف آئی اے نے ابتدائی رپورٹ سپریم کورٹ کو بھجوا دی

ہفتہ 21 جنوری 2017 15:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) میو ہسپتال میں غیر رجسٹرڈ سٹنٹس ڈالے جانے کے معاملے سے متعلق ایف آئی اے نے ابتدائی رپورٹ سپریم کورٹ کو بھجوا دی۔رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ میو ہسپتال کے ڈاکٹر ثاقب شفیع اور دیگر عملے کی نگرانی میں غیر رجسٹرڈ سٹنٹس کی فروخت جاری تھی۔

(جاری ہے)

غیر متعلقہ افراد ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں سٹنٹس کی فروخت کے لیے موجود تھی. چھاپے کے دوران مہنگے سٹنٹس فروخت کرنیوالے کوئی لائسنس نہ دکھاسکے۔

ایف آئی ار کے لیے کیس ڈرگ ریگولیرٹی کو بھجوایا دیاایف آئی اے کے مطابق میو ہسپتال اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ہسپتال سے قبضے میں لیے گئے سٹنٹس کے بارے میں ریکارڈ دینے کے لیے ثمن بھی جاری کئے جاچکے ہیں۔ غیر رجسٹرڈ سٹنٹس کی فروخت کا چیف جسٹس آف پاکستان نے ازخود نوٹس لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :