عائشہ ممتاز کیساتھ کام کرنے والے ڈرائیور کے قبضے سے 2 گاڑیاں، 2 گھر اور 80ہزار کا موبائل ملا ’وزیر خوراک

ہفتہ 21 جنوری 2017 15:26

عائشہ ممتاز کیساتھ کام کرنے والے ڈرائیور کے قبضے سے 2 گاڑیاں، 2 گھر اور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ عائشہ ممتاز کیساتھ کام کرنے والے ڈرائیور کے قبضے سے 2 گاڑیاں، 2 گھر اور 80ہزار کا موبائل ملا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ عائشہ ممتاز کے ساتھ کام کرنے والے ڈرائیور کی تنخواہ تو 24 ہزار روپے ہے لیکن اس کے قبضے سے 2 گاڑیاں، 2 گھر اور 80 ہزار کا موبائل ملا ہے۔انہوں نے کہا عائشہ ممتاز حکومتی سپورٹ کے بغیر کچھ نہیں سکی تھیں جبکہ چھٹیوں پر جانے اور واپس آنے کا فیصلہ بھی ان کا اپنا تھا تاہم وہ نہیں جانتے کہ عائشہ ممتاز کس دبا کی بات کر رہی ہیں اس سے متعلق معلوم کرنے کی کوشش کروں گا۔

متعلقہ عنوان :