پاراچنار بم دھماکے مجرموں کو نشان عبرت بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے،پاکستان علما کونسل

قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد اور افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کابیان

ہفتہ 21 جنوری 2017 15:23

پاراچنار بم دھماکے مجرموں کو نشان عبرت بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے،پاکستان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) پاکستان علماء کونسل نے واضح کیا ہے کہ پاراچنار بم دھماکے مجرموں کو نشان عبرت بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ہفتہ کو پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد اور افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

آپریشن ضرب عضب کی کامیابی قومی ایکشن پلان پر مکمل عملدر آمد سے ہی ممکن ہوگی۔ یہ بات ہفتہ کو نہوں نے کہا کہ پارا چنار بم دھماکہ ان پاکستان دشمن قوتوں کی کارروائی ہے جو پاکستان میں امن اور استحکام نہیں دیکھنا چاہتے ۔انہوں نے کہا کہ امن دشمن قوتیں پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کے امن سے کھیلنا چاہتی ہیں۔ان قوتوں کا مقابلہ باہمی اتحاد سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارا چنار بم دھماکہ کے لواحقین کے غم میں پوری قوم شریک ہے اور ملک کے تمام مکاتب فکر اس وحشت و دہشت کی بھر پور مذمت کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :