Live Updates

ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان سے متعلق پالیسیاں اور اعلی حکام کے بیانات حوصلہ افزا نہیں ہیں،پاکستان کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کی وجہ سے نیو کلیئر معاملات پرمشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے،بعض لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کے نوازشریف کے ٹیلی فون پر غلط فہمی کا شکار ہیں،تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کی صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 21 جنوری 2017 15:23

ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان سے متعلق پالیسیاں اور اعلی حکام کے بیانات حوصلہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف نے واضح کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق پالیسیاں اور ان کے اعلی حکام کے بیانات حوصلہ افزاء نہیں ہیں۔اپوزیشن کی بڑی جماعت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاکستان کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کی وجہ سے نیو کلیئر معاملات پرمشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔بعض لوگ ڈونلڈ ٹرمپ کے نوازشریف کے ٹیلی فون پر غلط فہمی کا شکار ہیں۔

پارٹی کی خاتون رہنما و ڈی جی ایس ایس آئی آئی ڈاکٹر شیریں مزاری نے گزشتہ روز خیبر پختونخواہ، فاٹا اور لاہور سے آئے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ نئے امریکی صدر کے چائنہ کے حوالے متعصبانہ رویہ اختیار کرچکا ہے۔ٹرمپ خیالات سی پیک کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی بد قسمتی سے کوئی بین الاقوامی پالیسی ہی نہیں۔دہشت گردی 9/11 کو اچانک نہیں آئی نائن الیون سے پہلے حالات ایسے ہی واقعات کے لیے تیار ہوئے تھے۔

امریکہ نے نیٹو اور ایسی دیگر بین الاقوامی تنظیموں اپنے مفادات کے لئے استمال کیا۔ اصولی طور پر نیٹو فورسیز کو افغانستان میں کاروائیوں کا حق نہیں تھا۔ دنیا ایک بار پھر دو بلاکس میں تقسیم ہو گئی ہے۔ایک امریکی مفادات ساتھ اور دوسرا ان کے مخالف ہے۔ امریکہ نے اپنے مفادات کے برخلاف بین الاقوامی کریمینل لاء کو منظور نہیں کیا۔ امریکہ نے پاکستان کے لئے دوستی میں رہتے ہوئے کئی مشکلات پیدا کر رکھی ہیں۔

شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ امریکہ کو اتنے سفارتی عملے کی اجازت دے جتنی پاکستانی سفارت کاروں امریکہ میں دی گئیں ہیں۔دریں اثنا ڈاکٹر شریں مزاری نے دہشت گردی سے متعلق ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عناصر سیاسی تحریکوں کو دہشت گردی کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔کچھ عناصر مذہب کے بنیاد پر دہشت گردی کرتے ہیں۔ بڑ ے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ چوہدری نثار کی نظر میں فرقہ واریت دہشت گردی ہے ہی نہیں۔

ڈاکٹر شیریں مزاری نیا کہا ہے دہشتگردی سے متعلق اگر کوئی قانون ہیتو اس پر عمل کیوں نہیں کرواتے۔خیبر پختونخواہ کے علاوہ کسی بھی صوبیمیں انسداد دہشت گردی کورٹس پر کام نہیں ہوا۔ حکومت نیشنل ایکشن پلان کے 20 نکات پر عملدرآمد نہیں کر سکی۔ افسوس ہے کہ حکومت نے اب تک نیکٹا کو ایکٹیویٹ ہی نہیں کرسکی۔ پنجاب حکومت بھی دہشت گردی کیخلاف اقدامات نہیں اٹھا رہی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات