دہشت گردی کی نرسریوں کو ختم کرنا ہوگا ،دہشتگردوں کو شکست دینے کیلئے عوام کو پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا ھوگا

سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی پاراچنار دھماکے کی شدید مذمت

ہفتہ 21 جنوری 2017 15:23

دہشت گردی کی نرسریوں کو ختم کرنا ہوگا ،دہشتگردوں کو شکست دینے کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے پارا چنار میں دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی نرسریوں کو ختم کرنا ھوگا ۔

(جاری ہے)

اس سانحہ کے شہدا کے ورثا کے غم میں شریک ھیں اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیئے دعاگو ھیں۔۔اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے پارا چنار میں دہشتگردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے۔دہشتگردوں کو شکست دینے کے لیے عوام کو پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا ھوگا۔پی پی پی ۔شہداء پاراچنار کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ھے