دہشتگرددوبارہ طاقت حاصل کرنے میں ناکام ہوں گے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پاراچنار دھماکے کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت

ہفتہ 21 جنوری 2017 15:19

دہشتگرددوبارہ طاقت حاصل کرنے میں ناکام ہوں گے
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاراچنار دھماکے میں ہونے والے زخمیوں کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد دوبارہ طاقت حاصل کرنے میں ناکام ہوں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاراچنار میں ہونے والے دھماکے سے زخمی افراد کو بہترین طبی امداد دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو جلد از جلد ہسپتال منتقل کیا جائے۔آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگرددوبارہ طاقت حاصل کرنے میں ناکام ہوں گے

متعلقہ عنوان :