سپریم کورٹ کے ذریعے وزیراعظم کو ہٹانے کی کوشش کو قبول نہیں کریں گے: وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 جنوری 2017 15:06

سپریم کورٹ کے ذریعے وزیراعظم کو ہٹانے کی کوشش کو قبول نہیں کریں گے: ..

فیصل آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2017ء) رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے ذریعے وزیراعظم کو ہٹانے کی کوشش کو قبول نہیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی جانب سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام نے دو نومبرکے منفی ایجنڈے کو مسترد کر دیا تھا۔ پاکستان کے عوام نے نوازشریف کووزیراعظم بنایا ہے۔

(جاری ہے)

کچھ قوتیں عوام کی مقبول لیڈر شپ کو غیر سیاسی طریقے سے راستے سے ہٹانے کی کوشش کرتی ہیں جسے قبول نہیں کیا جائے گا۔ جاوید ہاشمی کے عمران خان پر سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ کیساتھ گٹھ جوڑ کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیں۔ 2 نومبر کے منصوبے کی ناکامی کے بعد اب وزیراعظم کو سپریم کورٹ کے ذریعے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سپریم کورٹ کے ذریعے وزیراعظم کو ہٹانے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کریں گے۔