بیجنگ کے ہمسایہ صوبہ میں کھلے بندوں ، گھاس پھوس جلانے پر پابندی

اقدام کا مقصد فضائی آلودگی پر قابو پانا ہے ، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ کیا جائیگا

ہفتہ 21 جنوری 2017 15:14

ٹیان جن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) شمالی چین کی میونسپلٹی ٹیان جن فضائی آلودگی میں کمی کیلئے گھروں سے باہر گھاس پھوس جلانے پر پابندی عائد کر دے گی ،شہر کی مقننہ کی طرف سے منظور کئے جانیوالے ایک ضابطے کے مطابق یکم مارچ سے کھلے مقامات پر گھاس پھوس جلانے پر زیادہ سے زیادہ 2000 یوآن (291امریکی ڈالر ) جرمانہ کیا جائے گا ، اگرچہ کئی مقامی حکومتوں نے گھاس پھوس جلانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے تا ہم کاشتکاروں نے یہ سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے کیونکہ اسے کوئی خاص فائدہ حاصل نہیں ہوتا ، منظور کئے جانیوالے ضابطے کے تحت کاشتکاروں کی اس بارے میں حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ فصل کی کٹائی کے دوران گھاس پھوس کو محفوظ کرے تا کہ اس کو بائیو فرٹیلائزر کے طورپر استعمال کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

ضابطے میں کہا گیا ہے کہ اگر اس طریقے پر عمل نہ کیا گیا تو کوئی فارمنگ سبسڈی نہیں دی جائے گی ۔ جمع کئے جا نیوالے ماحولیاتی اعدادوشمار کے مطابق 2016ء میں ٹیان جن میں زبردست فضائی آلودگی کے ایام کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ، شہرنے وسط دسمبر میں سرخ انتباہ کا اجرا کیا کیونکہ زبردست آلودگی کی وجہ سے نظام تعلیم اور ٹریفک درہم برہم ہو گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :