عالمی سطح پر تیل اور گیس کے نئے کنوئوں کی تلاش گذشتہ 70 سالوں کی کم ترین سطح پر رہی

ہفتہ 21 جنوری 2017 15:11

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) عالمی سطح پر تیل اور گیس کے نئے کنوئوں کی تلاش گذشتہ 70 سالوں کی کم ترین سطح پر رہی۔ ہفتہ کو ذرائع ابلاغ نے تجزیہ کاروں کے حوالہ سے بتایا کہ تیل اور گیس کی تلاش کم ہونے سے آئندہ 10 سالوں میں تیل اور گیس کی پیداوار کم ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ناروے کی مشاورتی فرم رسٹیڈ انرجی کے ماہر تجزیہ کار نونا ملادا نے کہا ہے کہ تمام تر کوششوں کے باوجود 2016 میں تیل اور گیس کے دستیاب وسائل میں معمولی اضافہ ہوا ہے اور تیل بیرل میں ہونے والا اضافہ 6ارب بیرل تھا انہوں نے کہا کہ تیل پیداوار میں مستقبل قریب میں فوری طور پر عالمی سپلائی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ملادا نے بتایا کہ گزشتہ سال کھودے جانے والے کنوئوں کی تعداد 2014ء کی تعداد کے مقابلے میں انتہائی کم ہے اور یہ تعداد گزشتہ 70سالوں سے کم ترین سطح پر رہی

متعلقہ عنوان :