فرانسیسی و اطالوی طیارہ ساز کمپنی اے ٹی آرکا ایران کو20 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 21 جنوری 2017 15:11

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) فرانسیسی و اطالوی طیارہ ساز کمپنی اے ٹی آر نے ایران کو20 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یورپی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران پر بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کے بعد متعدد طیارہ ساز کمپنیوں نے ایران کو طیاروں کی فروخت میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں گذشتہ سال ایران نے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ اور یورپی طیارہ ساز کمپنی ائر بس سے الگ الگ معاہدے کئے تھے ایران مجموعی طورپر 180 جیٹ طیار ے خریدنا چا رہا ہے اے ٹی آر کے چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ ایران کو 20 اے ٹی آر طیارے فروخت کرنے کی ڈیل مکمل ہوچکی ہے اور توقع ہے کہ اس ضمن میں معاہدہ جلد طے پا جائے گا

متعلقہ عنوان :