سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئی5 بنچ تشکیل دے دیئے

ہفتہ 21 جنوری 2017 15:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) سپریم کورٹ نے پیر سے شروع ہوئے والے عدالتی ہفتہ میں پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں سمیت مختلف مقدمات کی سماعت کے لیے پانچ5 بنچ تشکیل دیدیئے ہیں ،پہلا بنچ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل ہو گا جو نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے معاملے پر ازخود نوٹس سمیت مختلف مقدمات کی سماعت کرے گا جبکہ دوسرا بنچ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل ،جسٹس گلزار احمد ، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہو گا جو پانامہ لیکس متعلق تحریک عمران خان ، سراج الحق ،شیخ رشید ، اور طارق اسد ایڈوکیٹ کی درخواستوں کی سماعت کرے گااور پیر کے رو ز بھی جماعت اسلامی کے وکیل پانامہ لیکس سے متعلق اپنے دلائل دیں گے ،جبکہ تیسرا بنچ جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم ، جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہو گا جو مارگلہ ہلز پر درختوں کی کٹائی اور سٹون کریشنگ سے متعلق ازخود نوٹس سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کرے گا ،چوتھا بنچ جسٹس دوست محمد کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل ہو گا ،26 تاریخ کو جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر پر مشتمل ایک بنچ مقدمات کی سماعت کرے گا ، جبکہ ایک بنچ جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :