معصوم شہریوں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، صدر ممنون حسین

ہفتہ 21 جنوری 2017 15:02

معصوم شہریوں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، صدر ممنون حسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے کرم ایجنسی کے صدر مقام پارا چنار کی سبزی منڈی میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں قیمتی انسانی جانوںکے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔

(جاری ہے)

ایوان صدر سے ہفتے کو جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت نے پارا چنار میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ دہشتگرد بزدل ہیں جو بے گناہ اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن ان ہتھکنڈوں کے ذریعے وہ ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے بلکہ معصوم شہریوں کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے ۔

صدر ممنون حسین نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ دھماکے مین زخمی افراد کو اعلی اور بہتر طبی امداد فراہم کی جائے اور اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی سے اجتناب کیا جائے ۔ صدر مملکت نے دھماکے میں جاں بحق افراد کی روح کے ایصال ثواب کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کی ۔ ہفتے کے روز پارا چنار کی سبزی منڈی میں ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد جاںبحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :