سعودی عرب میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2دہشتگردوں نے خود کو اڑا لیا

ہفتہ 21 جنوری 2017 14:54

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) سعودی عرب کے شہر جدہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2دہشتگردوں نے خود کو اڑا لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ کے ایک ریسٹ ہائوس میں چھپے ہوئے دہشت گرد عناصر کو نشانہ بنانہ کے لیے کِیا جانے والا سکیورٹی آپریشن ختم ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ جدہ کے مشرقی علاقے الحرازات میں ایک ریسٹ ہائوس میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔علاقے سے قریبی رہائش پذیر آبادی کے مطابق کارروائی کے دوران سکیورٹی اہل کاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جب کہ بعض دہشت گرد عناصر نے ریسٹ ہاس کے اندر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

متعلقہ عنوان :