پاراچنار دھماکہ ، آرمی چیف کی زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 جنوری 2017 14:42

راولپنڈی(اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2017ء) : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پارا چنار دھماکے کی شدید مذمت کی ۔ آرمی چیف نے حملے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طور پرطبی امداد کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ، دہشتگرد دوبارہ سر اٹھانے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :