پارا چنار دھماکے کے متاثرین کو فوری بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں: آرمی چیف کی ہدایت

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 جنوری 2017 14:38

پارا چنار دھماکے کے متاثرین کو فوری بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں: ..

راولپنڈی (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2017ء) آرمی چیف نے ہدایت کی ہے کہ پارا چنار دھماکے کے متاثرین کو فوری بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں. پاک فوج کے شعبہ اطلاعات آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پارا چنار دھماکے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کا کنا ہے دہشت گرد دوبارہ سراٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ ان کوششوں میں ناکام ہوں گے۔ آرمی چیف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ دھماکے کے متاثرین کو فوری بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں. واضح رہے کہ ہفتے کی صبح پارا چنار میں ہونے والے دھماکے کا نشانہ بن کر اب تک 20 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :