یونین کونسل 4ڈھوک منگٹال کے مکینوں کا پانی کی بوسیدہ پائپ لائنوں کی تبدیلی کا مطالبہ

ہفتہ 21 جنوری 2017 14:33

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) یونین کونسل 4ڈھوک منگٹال کے مکینوں نے پانی کی بوسیدہ پائپ لائنوں کی تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے اور کہاہے کہ فاروقیہ چوک کی مختلف گلیوں کے مکین بوسیدہ لائنوں کا گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں ۔ یوسی 4ڈھوک منگٹال وارڈ3کے کونسلر حاجی محمد اختر راجہ اور وارڈ 2کے کونسلر راشد محمود مغل و علاقہ کے معززین حاجی عبدالستار، راجہ محمد صدیق، گلفام، قاری محمد سلیم، ساجد حسین اور محمد نذیرودیگر نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ واسا کی جانب سے شہر بھر میں پانی کی نئی پائپ لائنیں بچھائی جا رہی ہیں تاھم یو سی 4سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ایم ڈی واسا ذاتی دلچسپی لے کر مسئلہ حل کروائیں۔

(جاری ہے)

شہریوں نے بتایاکہ یونین کونسل 4ڈھوک منگٹال فاروقیہ چوک میں 05,10,18,20اور مرکزی روڈ سے ملحقہ گلیوں میں عرصہ 40سال پرانی پائپ لائنوں سے ہی پانی کی فراہمی جاری ہے جن کی وجہ سے گندہ پانی مہیا ہورہا ہے ،اس مسئلے کے بارے اہل علاقہ کے ایک وفد نے ایم ڈی واسا راجہ شوکت کو تحریری درخواست دی تھی جس پر انہوں نے تحریری آڈر جاری کرتے ہوئے متعلقہ عملے کو ان گلیوں میں نئی پائپ لائنیں تنصیب کرنے کی ہدایت کردی تھی تاھم متعلقہ سب انجینئر کی عدم توجہی کی بناء پر اب تک ان احکامات پر عملدرآمد نہ ہوسکا ۔

متعلقہ عنوان :