پنجاب بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں ایل سی ڈیز نصب کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 21 جنوری 2017 14:33

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) پنجاب بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں بہت جلد ایل سی ڈیز نصب کرنے کا پروگرام شروع کیاجائے گا ،منصوبے کے تحت سرکاری سکولوں میں سمارٹ بورڈ ز(ایل سی ڈیز)کے ذریعے طلبا و طالبات کو تعلیم دینے کا فیصلہ کیا گیاہے تاکہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جنوبی پنجاب اورصوبے کے دوردراز اضلاع میں قائم دانش سکولز میں سمارٹ بورڈز کے ذریعے بچوں اوربچیوں کوتعلیم دینے کا سلسلہ 2011سے جاری ہے۔

سمارٹ بورڈز کی افادیت اور مثبت نتائج کے پیش نظر وزیر اعلیٰ نے سمارٹ بورڈز(ایل سی ڈیز)کے ذریعے تعلیم و تربیت کے نظام کو بتدریج سکولوں میں متعارف کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ سمارٹ بورڈز(ایل سی ڈیز) کے ذریعے تعلیم و تربیت کے نظام سے نہ صرف بچوںاور بچیوں بلکہ اساتذہ کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے گا۔tca

متعلقہ عنوان :