پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سابق ڈائریکٹر نے رشوت لینے کے الزامات کی تردید کر دی ، ویڈیو پیغام جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 جنوری 2017 14:20

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سابق ڈائریکٹر نے رشوت لینے کے الزامات کی تردید ..

لاہور (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2017ء) : پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سابق ڈائریکٹر عائشہ ممتاز نے رشوت لینے کے الزامات کو مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عائشہ ممتاز نے اپنے ویڈیو پیغام میں رشوت لینے کے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے ۔ عائشہ ممتاز کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور بحیثیت ڈائریکٹر عائشہ ممتاز کا کام عوام کے سامنے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرا ہمیشہ یہی موٹو رہا ہے کہ ہم نے اپنی عوام کے لیے کام کرنا ہے۔ عائشہ ممتاز نے کہا کہ اپنے دور میں میری پوری کوشش رہی ہے کہ اپنی ٹیم کے ساتھ ملکر مافیہ کے خلاف جنگ کو جاری رکھا جائے تاکہ ہم لوگوں کی جانوں اور صحت کا تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مافیہ کی جانب سے یہ اقدام محض مجھے ہراساں کرنے کے لیے کیا گیا ہے جس میں مجھ پر الزامات بھی عائد کیے گئے تاکہ مستقبل میں عائشہ ممتاز کبھی بھی عوام کے لیے کوئی قدم نہ اُٹھا سکے۔

متعلقہ عنوان :