زونگ نے اپنے صارفین کیلئے خصوصی انٹرنیٹ پیکج متعارف کروا دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 جنوری 2017 14:16

زونگ نے اپنے صارفین کیلئے خصوصی انٹرنیٹ پیکج متعارف کروا دیا

لاہور (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2017ء) زونگ نے اپنے صارفین کیلئے خصوصی انٹرنیٹ بنڈل متعارف کروا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیلی کام کمپنی زونگ کی جانب سے صارفین کیلئے ایک نئے انٹرنیٹ بنڈل کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بنڈل خاص طور پر وٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے متعارف کروایا گیا ہے۔ بنڈل کا نام وٹس ایپ ڈیلی ہے جس میں ایک روز کے دوران 300 ایم بی ڈیٹا استعمال کرنے کی سہولیت حاصل ہوگی۔ اس بنڈل کا نام وٹس ایپ ڈیلی رکھا گیا ہے جسے *4# ڈائل کرکے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ بنڈل کے چارجز 15 روپے ہوں گے۔ یہ بنڈل 3 جی کے علاوہ 4 جی کے صارفین بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :