ایران میں عمارت زمین بوس، 25 افراد تاحال لاپتہ

ہفتہ 21 جنوری 2017 14:26

ایران میں عمارت زمین بوس، 25 افراد تاحال لاپتہ

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) ایران کے دارلحکومت تہران میں عمارت زمین بوس ہونے کے بعد 25افرادلاپتہ ہوگئے،ایرانی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں ایرانی حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز تہران میں ایک سترہ منزلہ عمارت منہدم ہونے کے واقعے میں پچیس افراد تا حال لاپتہ ہیں۔

(جاری ہے)

یہ پچیس افراد اٴْن بیس آگ بجھانے والے اہلکاروں کے علاوہ ہیں جو عمارت میں امدادی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہو گئے تھے۔ تہران کے وسطی حصے میں قائم اس کمرشل بلڈنگ میں لگی آگ بجھانے کے لیے کئی گھنٹوں تک فائر فائٹرز مصروف رہے تھے۔ سرکاری میڈیا پر دکھائے جانے والے مناظر میں پہلے اس عمارت کا ایک حصہ گرا اور پھر پوری عمارت ڈھیر ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :