شام کے شہر الباب میں داعش کا دھماکہ، پانچ ترک فوجی ہلاک

ترک فضائیہ کے داعش ک دوسو ٹھکانوں پر حملے،23عسکریت پسند ہلاک ہوگئے،بیان

ہفتہ 21 جنوری 2017 14:26

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) شام کے شمالی شہر الباب میں بم حملے کے نتیجے میں پانچ ترک فوجی ہلاک جبکہ نو زخمی ہوگئے ،اس سے قبل ترک فورسزنے داعش کے دوسو سے زائد ٹھکانوں پر حملے کیے اور23عسکریت پسندوں کوہلاک کرڈالا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے فوجی حکام نے ہفتہ کو بتایاکہ عسکریت پسند گروہ داعش نے شام کے شمالی شہر الباب میں بم حملہ کرتے ہوئے ترکی کے پانچ فوجیوں کو ہلاک کر دیا ، حملے میں نو ترک فوجی زخمی بھی ہوئے ،ترک فوج کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا کہ الباب نامی شہر کو ترک حمایت یافتہ شامی باغی، داعش سے واپس حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ترک فوجی حکام نے بتایا کہ انہوں نے شمالی شام میں داعش کے دو سو سے زائد ٹھکانوں پر حملے کیے جن میں تئیس عسکریت پسند ہلاک ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :