اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی رواں سال پاکستان کرے گا

ہفتہ 21 جنوری 2017 14:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی رواں سال پاکستان کرے گا ۔ اجلاس مارچ کے پہلے ہفتہ میں اسلام آباد میں ہوگا ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے اس ضمن میں وزارت خارجہ کے حکام کورکن ممالک سے رابطے اورمشاورت کا سلسلہ فوری طورپر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فروری کے آخری ہفتہ میں رکن ممالک کے سیکرٹری خارجہ اور وزرائے خارجہ اسلام آباد پہنچنا شروع ہوجائینگے جو سربراہی اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے علاوہ دیگر متعلقہ امور پر مشاورت بھی کریںگے ۔ وزیراعظم نوازشریف اجلاس سے افتتاحی خطاب کریںگے اوراجلاس کے ایجنڈے کے مطابق خطے کو درپیش بین الاقوامی چیلنجز اور رکن ممالک کے درمیان امن کے فروغ پر اظہارخیال کریںگے ۔رکن ممالک میں پاکستان کے علاوہ ایران، افغانستان، ترکی اور وسطی ایشیائی ریاستیں آذربائیجان ، کرغزستان ، تاجکستان ، ترکمانستان ، قازقستان اورازبکستان شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :