پاکستان نے بھارتی کمانڈرز کے ناروا سلوک پر ایل او سی عبور کرکے آنیوالے بھارتی سپاہی کو واپس جانے پر قائل کرلیا

چندو بابو لال چوہان کو انسانی بنیادوں پر بھارتی حکام کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئی ایس پی آر

ہفتہ 21 جنوری 2017 14:23

پاکستان نے بھارتی کمانڈرز کے ناروا سلوک پر ایل او سی عبور کرکے آنیوالے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) پاکستان نے بھارتی کمانڈرز کے ناروا سلوک پر ایل او سی عبور کر کے آنیوالے بھارتی فوجی چندو بابو لال چوہان کو انسانی بنیادوں پر بھارتی حکام کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی فوج کے سپاہی چندو بابو لال چوہان اپنے کمانڈرز کے ناروا سلوک پر اپنی چوکی چھوڑ کر 29 ستمبر 2016ء کو ایل او سی عبور کر کے آگیا تھا اور خود کو پاکستان آرمی کے حوالے کردیاتھا۔

پاکستان نے خیر سگالی کے جذبے، ایل او سی اورورکنگ بائونڈری پر امن قائم رکھنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے سپاہی چندو بابو لال چوہان کو اپنے ملک واپسی پر قائل کیا گیا اور انسانی بنیادوں پر اسے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا جائیگا۔