پاک فوج نے سرحد پار کرنے والے بھارتی فوجی کو بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ میجر جنرل آصف غفور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 جنوری 2017 13:34

پاک فوج نے سرحد پار کرنے والے بھارتی فوجی کو بھارت کے حوالے کرنے کا ..

راولپنڈی (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2017ء) : پاک فوج نے سرحد پار کرنے والے بھارتی فوجی چندو بابو لال چوہان کو بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ بھارتی فوجی چندو بابو لال چوہان مقبوضہ کشمیر میں تعینات تھا ۔

(جاری ہے)

چندو بابو 29 ستمبر 2016ء کو کمانڈر کے رویے سے نالاں ہو کر بھاگ آیا تھا اور سرحد پار کر کے پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی چندو بابو لال چوہان کو جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھارت کے حوالے کیا جا رہا ہے ، چندو بابو لال کو واہگہ بارڈر سے بھارت کے حوالے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :