شام میں کار بم حملے میں 5ترک فوجیوں کی ہلاکت،داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

ہفتہ 21 جنوری 2017 13:34

شام میں کار بم حملے میں 5ترک فوجیوں کی ہلاکت،داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) شدت پسند تنظیم داعش نے شام کے شمالی علاقے میں کار بم حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی کیا ہے جس میں 5 ترک فوجی ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے تھے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق اسلامک اسٹیٹ نے شام کے شمالی علاقے میں ایک کار بم حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی کیا ہے جس میں پانچ ترک فوجی ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

یہ حملہ جمعے کے روز شام کے قصبے الباب میں کیا گیا تھا۔ اسلامک اسٹیٹ نے کہا ہے کہ اس حملے کی ویڈیو ان کے گروپ کی نیوز ایجنسی 'اعماق' کی ویب سائٹ پر شائع کر دی گئی ہے۔ترک فوج اور شام کے باغیوں نے اسلامک اسٹیٹ کے جہادیوں کو سرحدی علاقے سے باہر دھکیلنے کے لیے اگست میں اپنی کارروائیاں شروع کی تھیں۔انہوں نے کئی ہفتوں سے اسلامک اسٹیٹ کے زیر قبضہ قصبے الباب کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :