وزیر اعلیٰ پنجاب کے 7 کیمپ آفسز کے شاہانہ اخراجات 100 ارب روپے سے تجاوز کر گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 جنوری 2017 13:27

وزیر اعلیٰ پنجاب کے 7 کیمپ آفسز کے شاہانہ اخراجات 100 ارب روپے سے تجاوز ..

لاہور (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2017ء) : وزیر اعلٰی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے 7 کیمپ آفسز کے شاہانہ اخراجات 1.25 بلین روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے 7 کیمپ آفسز کام کر رہے ہیں جن کا سالانہ خرچ سوا ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔ حیران کُن بات یہ کہ بجٹ میں ان 7 کیمپ آفسز کے بجٹ کے طور پر 44 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔ لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب اور ان کیمپ آفسز میں کام کرنے والے افراد کی شاہ خرچیوں کی وجہ سے یہ رقم اتنی خطیر ہو گئی ہے۔ ان آفسز میں 200 سے زائد ملازمین موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :