وزیر اعظم نواز شریف نے ڈیوس میں کسی اجلاس میں شرکت نہیں کی ۔ میڈیا ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 جنوری 2017 13:20

وزیر اعظم نواز شریف نے ڈیوس میں کسی اجلاس میں شرکت نہیں کی ۔ میڈیا ذرائع

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2017ء) : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ڈیوس میں کسی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر نشر ایک خبر میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ڈیوس کے دورہ کے دوران عالمی اقتصادی فورم میں شرکت نہیں کی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم میاں محمد نوا زشریف عالمی اقتصادی فورم کے کسی سیشن میں نہ تو شریک ہوئے نہ ہی انہوں نے کوئی خطاب کیا۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف 16 جنوری کو عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لیے ڈیوس روانہ ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :