پاراچنار دھماکے میں 20افراد شہید ، 30 زخمی ہوئے ،آئی ایس پی آر

ہفتہ 21 جنوری 2017 13:28

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاراچنار دھماکے میں 20افراد شہید اور 30 زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاراچنار میں سبزی مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے میں20افراد شہید جبکہ 30زخمی ہوئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی سرنگ کادھماکہ صبح8بج کر50منٹ پر ہوا،دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو سی ایم ایچ اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پاک فوج اور ایف سی کی ٹیموںنے ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا