دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے عوام کو پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا ہوگا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پارا چنار دھماکے کی شدید مذمت

ہفتہ 21 جنوری 2017 13:28

دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے عوام کو پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا  ہوگا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارا چنار دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے عوام کو پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارا چنار میں ہونے و الے دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے عوام کو پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ شہداء پارا چنار کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔