ملک کی ترقی میں رخنہ ڈالنے والوں کی منفی سیاست کا لاک ڈاؤن ہوچکا ہے ، شہبازشریف

مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محورعوام کی بے لوث خدمت ہے، ہم عوام کی ترقی وخوش حالی کے بڑے پروگرام پرعمل پیرا ہیں، توانائی بحران سے نجات دلانے کے لئے عوام سے کیا گیا وعدہ پوراکریں گے، جنوبی پنجاب میں اربوں روپے کے ترقیاتی پروگرام پرعملدرآمد کیا جارہا ہے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اقدارکی سیاست کی ، باشعورعوام خدمت، امانت، دیانت اورشفافیت کی سیاست کے ساتھ کھڑے ہیں، ترقی کاسفر روکنے کی سازش پہلے بھی ناکام رہی اورآئندہ بھی ناکام رہے گی وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی گورنرپنجاب اور رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 21 جنوری 2017 13:28

ملک کی ترقی میں رخنہ ڈالنے والوں کی منفی سیاست کا لاک ڈاؤن ہوچکا ہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ ملک کی ترقی میں رخنہ ڈالنے والوں کی منفی سیاست کا لاک ڈاؤن ہوچکا ہے۔ لاہور میں وزیراعلیٰ شہبازشریف اورگورنرپنجاب رفیق رجوانہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں موجودہ ملکی صورت حال، امن عامہ اورترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، گورنرپنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں امن عامہ کی بہتری کیلئے موثراقدامات کئے ہیں اور صوبے کے عوام ترقیاتی پروگراموں کے ثمرات سے مستفید ہورہے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محورعوام کی بے لوث خدمت ہے، ہم عوام کی ترقی وخوش حالی کے ایک بڑے پروگرام پرعمل پیرا ہیں۔ توانائی بحران سے نجات دلانے کے لئے عوام سے کیا گیا وعدہ پوراکریں گے، جنوبی پنجاب میں اربوں روپے کے ترقیاتی پروگرام پرعملدرآمد کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے بھی ملاقات کی، ملاقات کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اقدارکی سیاست کی ہے، باشعورعوام خدمت، امانت، دیانت اورشفافیت کی سیاست کے ساتھ کھڑے ہیں، ترقی کاسفر روکنے کی سازش پہلے بھی ناکام رہی اورآئندہ بھی ناکام رہے گی، پاکستان کی ترقی میں رخنہ ڈالنے والوں کی منفی سیاست کا خود لاک ڈاؤن ہوچکا، عوام نے شکست خوردہ عناصرکوہرموقع پررد کردیا، جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کو2018 میں بھی شکست ہوگی۔