شیخ رشید نے خواجہ سعد رفیق کو کیا پیغام بھیجا کہ انہیں شیخ رشید سے متعلق اپنے الفاظ واپس لینا پڑے۔ شیخ رشید نے بتادیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 جنوری 2017 13:10

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 جنوری 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا کہ میں حلف پر کہتا ہوں کہ شریف خاندان کے پاس ایک بھی منی ٹریل موجود نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ن لیگ میں شامل خواجاؤں کے والدوں کا احترام کرتا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ میں خواجہ آصف کے والد کا شاگرد تھا، انہوں نے کہا کہ ان دونوں کے والد خود چلے گئے لیکن یہ دونوں نہایت چھوٹے ہیں، کیونکہ دونوں خواجہ پیسوں کے بھوکے ہیں۔

(جاری ہے)

شیخ رشید نے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق نے سپریمکورٹ کے باہر میرے لیے نازیبا زبان استعمال کی جس پر میں نے خواجہ سعد رفیق کو ایک پیغام بھیجا جس میں میں نے کہا کہ میں سارے حالات سے واقف ہوں۔ جس کے بعد اگلے ہی دن خواجہ سعد رفیق نے اپنے الفاظ واپس لیتے ہوئے معذرت طلب کر لی۔ پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ آخری موقع ہے سپریمکورٹ سے انصاف حاصل کرنے کا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کے خلاف فیصلہ آیا تو کوئی یہ غلط فہمی میں نہ رہے کہ یہاں خون کی ندیاں بہائی جائیں گی بلکہ یہاں تو کوئی مرغی بھی صبح نہیں کرے گا اور مٹھائیوں کی دکانیں خالی ہو جائیں گی ۔انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :